اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mann Ki Baat Program in Aurangabad اورنگ آباد میں من کی بات پروگرام کیلئے سینکڑوں مقامات پر اسکرین لگائی گئیں - etv bharat urdu news

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 351 مقامات پر اسکرین لگا کر وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام سننے کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کی قیادت میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور شہر کے تاپڑیا ناٹیا مندر میں بھی اسکرین لگائی گئی، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کو سنا۔

Mann Ki Baat Program in Aurangabad
Mann Ki Baat Program in Aurangabad

By

Published : Apr 30, 2023, 4:57 PM IST

اورنگ آباد میں من کی بات پروگرام کیلئے اسکرینز لگائی گئیں

اورنگ آباد:ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے 03 اکتوبر 2014 کو ریڈیو پر آکر من کی بات پروگرام شروع کیا تھا۔ آج اس پروگرام کے سو قسطیں مکمل ہوگئیں۔ من کی بات پروگرام کے لیے اورنگ آباد میں بھی جنگی پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں۔ شہر میں 351 جگہ پر بڑی اسکرین لگا کر لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کو سنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو من کی بات پروگرام اورنگ آباد میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کی قیادت میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے دفتر اور شہر کے تاپڑیا ناٹیا مندر میں منعقد کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بھگوت کراڑ نے کہا کہ وزیر اعظم من کی بات سے غریب اور چھوٹے کاروباروں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ چھوٹے تاجر اپنے مقامی سامان کو اب عالمی سطح تک پہنچا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام من کی بات کو سننے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اورنگ آباد کے تپڑیہ نتیا مندر پہنچے ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا ہے کہ اورنگ آباد ضلع میں تقریباً پچیس سے تیس ہزار لوگوں نے من کی بات پروگرام کے لیے کام کیا ہے۔ اس پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے لوکل ٹو ووکل اور ووكل ٹو بلوال کے تحت کس طرح چھوٹے سے چھوٹے سے کاروبار کو بڑے پیمانے پر لے جایا جاسکتا ہے اس پر تفصیلی بات کی۔ ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی نے صاف صفائی، پانی کا استعمال، تعلیم اور سیاحت پر یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل سے بات کر کے لوگوں کو معلومات فراہم کی۔
مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر بھوت کراڑ نے کہا ہے کہ من کی بات پروگرام کے ذریعے عام آدمی بھی وزیراعظم نریندر مودی سے اب جڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ من کی بات پروگرام سو کروڑ سے زیادہ لوگوں نے سنا ہے۔ من کی بات پروگرام سے جو چھوٹے کاروباری ہیں ان کا بڑے پیمانے پر کاروبار ہو رہا ہے۔ جس طرح آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے منظور بھائی سے بات کی تو منظور بھائی نے بتایا ہے کہ پہلے ان کا کاروبار چھوٹے پیمانے پر چلتا تھا لیکن آج ان کی سلیٹ پینسل کا کاروبار بڑے پیمانے پر چل رہا ہے اور وہ کئی سارے لوگوں کو اب روزگار بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details