اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع آزاد کالج میں اسکولی طلبا وطالبات کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں 35 اردو میڈیم اسکولوں کے دیڑھ سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور نمائش کا مشاہدہ کیا۔ اس نمائش کا مقصد طلبا میں سائنسی علوم کے تئیں بیداری اور سائنس کے مضامین میں طلبا کی دلچسپی میں اضافہ کرنا ہے۔Science Exhibition in Aurangabad
اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج اور ایمیسٹو کے اشتراک سے سائنسی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا۔ اردو اسکولوں کے طلباء وطالبات میں سائنسی علوم کے تئیں بیداری اور سائنس کے مضامین میں طلبا کی دلچسپی بڑھانے کے لئے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کے دوران ماہرین اساتذہ نے طلبا کی معلومات میں اضافہ کیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ سائنسی نمائش میں طلبا نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ جن اشیا کو وہ کتابوں میں تصویروں کی شکل میں دیکھتے تھے ، آج ان کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔