اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناسک: پندرہ جون سے تعلیمی سال کا آغاز، آن لائن ہی دی جائیگی تعلیم - urdu news

حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن (پرائمری) پونہ نے اسکولی تعطیلات کے اختتام اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جون کو اسکولوں کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ کورونا وبا نے تعلیمی سال 2021-22 میں بھی گذشتہ برس کی طرح سنگین صورتحال پیدا کررکھی ہے۔ اسی لیے رواں برس بھی آن لائن تعلیم پر توجہ ضروری ہوگی۔

پندرہ جون سے تعلیمی سال کا آغاز، آنلائن ہی دی جائیگی تعلیم
پندرہ جون سے تعلیمی سال کا آغاز، آنلائن ہی دی جائیگی تعلیم

By

Published : Jun 14, 2021, 9:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں کورونا وائرس وبا کے سبب تعلیمی سال 2021-22 میں بھی گزشتہ برس کی طرح آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ضلع ناسک ایجوکیشن آفیسر برائے سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ویشالی ویر نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے ۔

حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن (پرائمری) پونہ نے اسکولی تعطیلات کے اختتام اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جون کو اسکولوں کا آغاز کیا جانا چاہیے۔کورونا وبا نے تعلیمی سال 2021-22 میں بھی گزشتہ برس کی طرح سنگین صورتحال پیدا کررکھی ہے اسی لیے رواں برس بھی آن لائن تعلیم پر توجہ ضروری ہوگی ۔

ضلع ایجوکیشن آفیسر ویشالی ویر نے ناسک ضلع میں واقع میونسپل کارپوریشن ،گرام پنچایت ایڈمنسٹریٹو آفیسر سمیت تمام میڈیم کے اسکول و کالج کے ہیڈ ماسٹر، پرنسپل کے نام مکتوب جاری کر پانچ نکاتی ہدایات دی ہیں ۔

1)نئے تعلیمی سال 2021-22 میں اسکول 15 جون بروز منگل کو شروع کیا جانا چاہئے اور منصوبہ بندی کے مطابق طلباء کی آن لائن تعلیم شروع کی جانی چاہئے۔

2) اسکول انتظامیہ کمیٹی ، والدین و اساتذہ پر مشتمل ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) اور مقامی اتھارٹی کے اشتراک سے اسکول کا کام شروع کیا جانا چاہئے۔

3) اسکول اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو کووڈ 19 کے حوالے سے وقتا فوقتا حاصل ہونے والے تمام قواعد کی تعمیل کرنے اور کورونا کی شرائط پر عمل کرنے کیساتھ ہی اسکول میں شرکت کرنا ہوگا ۔

4) ریاست کی تمام نگران پنچایتوں میں تمام میونسپل کارپوریشنز ، تمام بلدیات اور تمام سرکاری اور نجی پرائمری ، ثانوی اور جونیئر کالجوں کو ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ کورونا کے پھیلنے کی فوری صورتحال کے متعلق حکومت کے ساتھ ساتھ ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ناسک کے ذریعہ وقتا فوقتا جاری کردہ احکامات کو بروقت بتایا جائے گا۔

5) ،تمام ایجوکیشن آفیسرز یا انتظامی افسران کو یہ یقینی بنانے کے لئے ضروری کاروائی کرنی چاہیئے کہ تمام سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول ، جونیئر کالجس اپنے دائرہ اختیار میں 15 جون 2021 سے آن لائن تعلیم شروع کریں اور اسکی مکمل تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں۔

واضح رہے کہ رواں تعلیمی سال 2021-22 میں بھی کورونا بحران کے سبب اسکول جاری تو رہیں گے لیکن اسکول میں طلبا حاضر نہیں رہیں گے۔
تمام اسکولوں میں صرف اساتذہ کو حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ طلبا کو گھر پر ہی رہ کر آن لائن طریقے سے تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔

ضلع ناسک کے شہر مالیگاوؑں میں طلبا و اساتذہ خاص طور سے دسویں و بارہویں کے طلبا کو امید تھی کہ رواں تعلیمی سال 2021-22 میں انھیں اسکول بلاکر انھیں تعلیم دی جائے گی کیونکہ آن لائن طرز تعلیم پر تکنیکی خامی اور گھر پر مسلسل رہنے کے سبب انھیں پڑھنے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details