اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: تعلیمی ادارے 4 جنوری تک نہیں کُھلیں گے

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک سمیت متعدد اضلاع میں تعلیمی ادارے 4 جنوری تک نہ کھولنے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

meeting of chhagan bhujbal
meeting of chhagan bhujbal

By

Published : Nov 22, 2020, 9:56 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے ریاست کی اسکولوں کو 23 نومبر سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے ناسک ضلع میں آئندہ برس 4 جنوری تک اسکولوں کو نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دیپک کاسار، مالیگاؤں میونسپل کمشنر

ناسک ضلع کے وزیر خوراک چھگن بھجبل، ضلع کلکٹر، کمشنر، پولس حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہنگامی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ناسک ضلع کی تمام اسکولوں و کالج 4 جنوری تک بند رہیں گے۔

کورونا وبا کے اثرات کو دیکھتے ہوئے صرف آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

'مہاراشٹر میں لو جہاد جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں'

واضح رہے ریاستی حکومت نے 23 نومبر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ کو سونپی گئی جس کے بعد شہر اور مضافات میں کورونا وبا کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ مستقبل قریب میں حالات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلہ میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details