اسکول کی چھت گری، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں - اسکول کی چھت گری
بارش کے سبب اسکول کی چھت گر گئی تاہم اس واقعہ میں کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آیا، جہاں کے وینکٹاپورم گورنمنٹ ہائی اسکول کی چھت اچانک گر گئی۔
اسکول کی یہ عمارت خستہ حالی کا شکار تھی۔
اس واقعہ کے وقت عمارت میں طلبہ یا اساتذہ نہیں تھے ورنہ بڑا جانی نقصان ہونے کا اندیشہ تھا۔ 1934میں تعمیر کردہ اس عمارت میں کلاسس کا اہتمام کیا جاتا تھا تاہم اسکول کی یہ عمارت خستہ حالی کی شکار تھی۔
اس کی مرمت کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، جس کے نتیجہ میں یہ عمارت مزید خستہ حالی کی شکار ہوگئی۔اس عمارت میں اسکول کا دفتر اور پانچویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے تعلیم کا انتظام کیاگیا تھا۔اسکول کی دوسری عمارتیں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں جو کبھی بھی گر سکتی ہیں۔