لاک ڈاؤن کے بعد پورے دس مہینے بعد مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے اسکولوں کی محدود پیمانے پر ہی رونق بحال ہوئی ہے، حکومت کی گائیڈ لائنس کے مطابق ششم سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو اسکول جانے کی اجازت ہے، اس کے لیے والدین کی تحریری رضامندی لازمی ہے۔
تحریری رضامندی کی بنیاد پر ہی طلبہ کو اسکول میں داخلہ مل رہا ہے، کورونا وبا کے سبب تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل گن سے طلبا کی جانچ کی جارہی ہے۔
تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے تاکہ طلبا وطالبات کو اس وبا سے محفوظ رکھا جائے۔