ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے اسکولوں میں چلنے والی بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ممبئی ٹرافک پولیس کو اس کی پوری جانکاری ہونے کے باوجود بے خبر ہے۔ اس معاملے پر اسکول بس ایسوسی ایشن کے صدر انل گرگ کہتے ہیں کہ جیسے ہمیں اور آپ کو معلوم ہے کہ یہ بسیں غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ ایسے ہی ان محکموں کے ادنیٰ سے اعلیٰ عہدیداران کو بھی معلوم ہے کہ ان بسوں کے مالکان کس طرح سے غیر قانونی طریقے سے اسے چلا رہے ہیں لیکن ان کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرافک ڈپارٹمنٹ کارروائی کرنے میں پوری طرح سے لاچار ہے۔ ان بسوں کے روڈ ٹیکس، فٹنس، گاڑیوں کی پاسنگ، انشورنس، پی یو سی جیسے دوسرے کاغذات بھی مکمل نہیں ہیں۔
بسوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ قوانین کی کیسے خلاف ورزی کی جاتی ہے۔گذشتہ کئی ماہ سے ممبئی کے بڑے اور ہائی پروفائل اسکول کے اطراف میں چلنے والی بسوں کی جانکاری اکٹھا کی گئی تو پتہ چلا کہ ٹرافک اور ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی بسوں کی لمبی فہرست ہے، جو بڑی بیباکی سے ٹرانسپورٹ محکمہ اور آر ٹی او کے اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔