ممبئی: عالم اسلام کا بابرکت مہینہ رمضان المبارک اب عنقریب ہے اس دوران شرپسند عناصر اور فرقہ پرست لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں گے ایسے میں مسلمانوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے رمضان المبارک میں عبادت و ریاضت کے ساتھ قانونی پابندیوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو نفرت پھیلانے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو۔ Scholars and Administration Meeting in Mumbai
رمضان کے حوالے سے ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے آج علماء کرام اور عمائدین شہر کے ساتھ ایک میٹنگ Scholars and Administration Meeting in Mumbai کی جس میں سنجے پانڈے نے یہ واضح کیا کہ وہ بلا کسی وجہ کے شہر کا نظم و نسق خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور پولیس ہر طرح سے مستعد ہے کہ رمضان المبارک میں مسلمان امن وامان کے ساتھ عبادت کریں اگر کوئی شرپسند عناصر رخنہ اندازی کرتا ہے تو پولیس اس کا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہر و مضافات کی مساجد میں نمازوں کے دوران ٹریفک کا مسئلہ اور دیگر مسائل پر عمائدین شہر اور علماء کرام پولیس سے رابطہ کر کے اس کا حل نکال سکتے ہیں اس میں پولیس ہر ممکن مدد کرے گی، اس میٹنگ کے بعد علماء کرام اور پولیس کمشنر نے ایک وہاٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس میں عمائدین شہر انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے۔