اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپریم کورٹ میں انل دیشمکھ کی عرضی مسترد - ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ انل دیشمکھ نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ ان کے خلاف سی بی آئی کارروائی کو روکا جائے۔

Anil Deshmukh
Anil Deshmukh

By

Published : Apr 8, 2021, 8:50 PM IST

عدالت عظمیٰ نے مبینہ بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کو روکنے کی انل دیشمکھ کی اور ریاستی حکومت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

جسٹس سنجے کشن کول اور ہیمنت گپتا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی ضروری ہے۔ بینچ نے کہا کہ 'الزامات کی سنگین نوعیت اور اس میں ملوث افراد کے پیش نظر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

جسٹس کول نے کہا کہ بامبے ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا ہے لہٰذا ہم متعلقہ حکم میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔

انل دیشمکھ کے علاوہ مہاراشٹر حکومت نے بھی اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے بدعنوانی کے الزامات پر انل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی درخواست میں پرم بیر سنگھ کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details