مبینہ طور پر مہاڈا کے افسر ایس بی یو ٹی کی ایماء پر غیر قانونی طریقے سے ایک بوہرہ فیملی کا گھر خالی کرانے پہنچے۔
غیر قانونی طریقے سے گھر خالی کرانے کا معاملہ مہاراشٹر اسمبلی میں بھی گونجا۔ جب سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروائی اور ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
کئی معصوم خاندان سیفی برہانی اپلفٹمنٹ ٹرسٹ کی زیادتیوں کے شکار بلڈنگ کے کبھی بھی گرجانے کا جواز پیش کرتے ہوئے مہاڈا کے افسران مکانات خالی کرانے پہنچے۔ حالانکہ مقامی لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اچھی حالت میں ہونے کے باوجود بلڈنگ کو کیسے خالی کرایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایس بی یو ٹی کی تشکیل 2009 میں ہوئی تھی۔ اس کا مقصد بوہرہ داؤدی فرقے کو بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ایک بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔ تنظیم نے اس سلسلے میں کئی کام بھی کیے ہیں تاہم بھنڈی بازار میں اس کی سرگرمیوں پر وقتاً فوقتاً سوالات اٹھتے رہے ہیں۔