ای میل بھیج کر ممبئی کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو مہاراشٹر پولیس نے ایک گھنٹے میں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کئے گئے شخص کا نام سنتوش شنڈے ہے جسے پولیس نے پونے سے گرفتار کیا۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ سنتوش شنڈے کے بیٹے کو ایڈمیشن نہیں ملنے سے انہوں نے غصے میں یہ میل بھیج کر سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
پونے پولیس کی جانب سے سنتوش کو گرفتار کرنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں سائبر ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ معلومات مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن کے پی آر وشوناتھ کولیکر نے میڈیا کو دی ہے۔