اردو

urdu

ETV Bharat / state

Money Laundering Case: سنجے راوت 22 اگست تک عدالتی حراست میں رہیں گے - آرتھر روڈ جیل

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت کو 22 اگست تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ Sanjay Raut sent to judicial custody till August 22 in money-laundering case

سنجے راوت 22 اگست تک عدالتی حراست میں رہیں گے
سنجے راوت 22 اگست تک عدالتی حراست میں رہیں گے

By

Published : Aug 8, 2022, 8:33 PM IST

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے وکیل ہیتن وینیگاوکر نے عدالت کو بتایا کہ ای ڈی کو راوت کی اضافی تحویل کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد راوت کو اب آرتھر روڈ جیل میں رکھا جائے گا، جہاں این سی پی کے دو سینئر لیڈروں، سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور سابق وزیر نواب ملک کو منی لانڈرنگ کے الزام میں رکھا گیا ہے۔ عدالت نے جیل میں راوت کے لیے گھر کا پکا ہوا کھانا اور ادویات کی اجازت دے دی ہے۔

راؤت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد پیش کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے راوت کی ای ڈی کی تحویل میں 8 اگست تک توسیع کی تھی، جبکہ ایجنسی نے اس معاملے میں 'اہم پیش رفت' کی ہے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ راجیہ سبھا کے رکن راؤت نے 1.06 کروڑ روپئے کے علاوہ 1.17 کروڑ روپے کی مجرمانہ رقم سے فائدہ اٹھایا ہے ۔

شیوسینا رہنما کو یکم اگست کو گورے گاؤں میں پترا چال کی تعمیر نو میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سنجے راوت (60) شیوسینا کے صدر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Patra Chawl Goregaon Scam: گورے گاؤں میں واقع پترا چال جہاں آج بھی لوگ اپنا ذاتی گھر ملنے کے منتظر ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details