ممبئی: شیوسینا کے سرکردہ رہنما سنجے راوت نے ریاست میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا جس میں لکھ ہے کہ 'مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران ودھان سبھا کی تحلیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ Maharashtra Political Crisis سورت سے میڈیا کے ذریعہ حاصل ایک تصویر میں ایکناتھ شندے 34 ایم ایل اے کے ساتھ دکھائے دے رہے ہیں۔ جن میں سے 32 ایم ایل اے شیوسینا کے ہیں۔ ان کی کچھ اور تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک تصویر میں ریاست کے 34 ایم ایل اے دکھائے گئے ہیں جس میں شیوسینا کے کل 32 ایم ایل اے ہیں۔ دیگر جماعتوں کے پاس 2 ایم ایل اے ہیں۔ اس سے ایک بات تو صاف ہے کہ شیوسینا کے 32 ایم ایل اے شندے کے ساتھ لگ رہے ہیں۔
سورت کی تصویر پر مبنی مہاراشٹر کی سیاست پر غور کریں تو شندے کے ساتھ ارکان اسمبلی کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت بحران کا شکار نظر آتی ہے۔ تصویر کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ شندے کے پاس نئی حکومت بنانے کے لیے اکثریت ہے۔ Maharashtra Political Situation