اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sabha Election 2024 سنجے راوت نے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا - لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی کی حمایت

راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ میں پوری طرح سے راہل گاندھی کے ساتھ ہوں۔ 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پوری اپوزیشن مل کر کام کرے گی۔

سنجے راوت نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا
سنجے راوت نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا

By

Published : Jun 3, 2023, 7:10 PM IST

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری طرح سے راہل گاندھی کے ساتھ ہوں۔ 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پوری اپوزیشن مل کر کام کرے گی۔ راہل گاندھی کی بات سے میں متفق ہوں اور پوری اپوزیشن متحد ہے ہم 2024 میں بی جے پی کو شکست دیں گے۔ یہ ہمارا یقین اور بھروسہ ہے۔ راہل گاندھی کی بات سمجھداری والی ہے۔ بڑے لیڈر اس طرح کی بات کرتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھیں گے۔

سنجے راوت نے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے اور شرد پوار کی ملاقات سے متعلق سوال کا بھی جواب دیا۔ راوت نے کہا کہ شرد پوار ایک بڑے لیڈر ہیں اور اگر وہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ سے مل رہے ہیں تو اس کا غلط مطلب نہیں لیا جانا چاہئے۔ اس کے بارے میں غلط نظریہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

موہن بھاگوت کے بارے میں اٹھائے گئے سوال پر سنجے راوت نے کہا کہ ہندو قوم کی بات غلط نہیں ہے لیکن یہ طریقہ درست نہیں ہے۔ شیوا جی بھی ہندو حکمران تھے لیکن ان کی فوج میں بہت سے مسلمان تھے۔ مسلمانوں نے ہمیشہ شیواجی کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کیا۔ اس لیے ہمارے ملک میں اس طرح کے بیانات دینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ بتا دیں کہ ایک پروگرام کے دوران ناگپور میں موہن بھاگوت نے اسلام کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے مذہب کی عبادت صرف بھارت میں ہی محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: opposition unity بارہ جون کو ہی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کیوں۔۔۔۔؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details