سانگلی، مہاراشٹر: ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کو شِرالہ عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ شِرالا کورٹ نے پہلے وارنٹ جاری کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر راج ٹھاکرے کے خلاف دوبارہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگلی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ Shirala Court Reissues Non Bailable Warrant Against Raj Thackeray
راج ٹھاکرے کے خلاف دوبارہ غیرضمانتی وارنٹ جاری - راج ٹھاکرے کے خلاف دوبارہ غیر ضمانتی وارنٹ
مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف سانگلی کی شرالہ عدالت نے دوبارہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ معاملہ سنہ 2008 میں ایک احتجاج کا ہے۔ Non Bailable Warrant Against Raj Thackeray
![راج ٹھاکرے کے خلاف دوبارہ غیرضمانتی وارنٹ جاری راج ٹھاکرے کے خلاف دوبارہ غیر ضمانتی وارنٹ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15512863-249-15512863-1654759384641.jpg)
اس معاملے میں راج ٹھاکرے کی جانب سے ایم این ایس لیڈر شریش پارکر پیش ہوئے جس کی وجہ سے عدالت نے ان کے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کردیا تھا لیکن اب دوبارہ وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2008 میں مہاراشٹر نونرمان سینا نے ریلوے میں بھرتی کو لے کر ایک احتجاج کیا تھا۔ شِرالا تعلقہ کے شیڈگے واڑی میں ایم این ایس کے ضلع صدر تاناجی ساونت کی قیادت میں شِرالہ میں احتجاج ہوا جس کے بعد ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے، ضلع صدر تانا جی ساونت، ایم این ایس لیڈر شریش پارکر اور دیگر ایم این ایس کارکنوں کے خلاف شِرالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ کیس شِرالہ سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
دریں اثنا ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے، شریش پارکر اور دیگر کارکنوں کو عدالت کی طرف سے دی گئی تاریخ پر بار بار غیر حاضری کے سلسلے میں پہلے ہی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے گئے تھے اس کے بعد بھی راج ٹھاکرے غیر حاضر رہے، اس لیے عدالت نے ایک بار پھر راج ٹھاکرے کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔