اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ڈی نے پی ایم ایل اے کے تحت 8.79 کروڑ روپے کے اثاثوں کو عارضی طور پر قرق کر دیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ اس نے گجرات میں قائم دوا ساز کمپنی اسٹرلنگ بائیوٹیک گروپ سے منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس پارٹی کے مرحوم رہنما احمد پٹیل کے داماد، اداکار ڈینو موریا، سنجے خان اور ڈی جے عقیل کے اثاثوں کو قرق کردیا ہے۔

Sandesara Group case
اسٹرلنگ بائیوٹیک گروپ

By

Published : Jul 3, 2021, 1:13 PM IST

ای ڈی نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کے تحت چار افراد کی جائیدادیں قرق کرنے کے ابتدائی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس جائیداد کی قیمت 8.79 کروڑ روپے ہے۔

اسٹرلنگ بائیوٹیک گروپ

مرکزی جانچ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ان میں سنجے خان کے قرق اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ روپے، ڈینو موریا کی مالیت 1.4 کروڑ اور ڈی جے عقیل کی مالیت 1.98 کروڑ ہے جبکہ احمد پٹیل کے داماد عرفان احمد صدیقی کے پاس 2.41 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

منی لانڈرنگ کا معاملہ 14500 کروڑ روپیے کی مبینہ بینک بدعنوانی سے منسلک ہے جس کی سازش اسٹرلنگ بائیوٹیک اور اس کے پروموٹرز و ڈائریکٹرز نے کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details