ماہِ صیام کی آمد کے ساتھ نئے نئے پکوان بازاروں میں نظر آنے لگتے ہیں، ممبئی کے بھنڈی بازار میں واقع مینارہ مسجد کی گلیوں میں رمضان المبارک کے موقع پر روزہ داروں کے لئے خصوصی پکوان تیار کیے جاتے ہیں، ان ہی پکوانوں میں سے ایک ساندل بھی ہے، روزہ دار اس خصوصی پکوان کا انتظار بے صبری سے کرتے ہیں۔ Increased Sales of Sandal Dishes During the Month of Ramadan
Ramadan Special Dish: ماہِ صیام میں ساندل پکوان روزہ داروں کی مرغوب غذا - ساندل روزہ داروں کی پہلح پسند
ساندل تیار کرنے والے عبدالقادر کہتے ہیں کہ ان کے آباء و اجداد اس پکوان کو تیار کیا کرتے تھے، لہٰذا اپنے آبائی پیشہ کو اختیار کرتے ہوئے اس خصوصی پکوان کو آج بھی تیار کرکے وہ روزہ داروں کی خدمت کرتے ہیں۔ ncreased Sales of Sandal Dishes During the Month of Ramadan
ساندل تیار کرنے والے عبدالقادر کہتے ہیں کہ ان کے آباء و اجداد اس پکوان کو تیار کیا کرتے تھے، لہٰذا اپنے آبائی پیشہ کو اختیار کرتے ہوئے اس خصوصی پکوان کو آج بھی تیار کرکے وہ روزہ داروں کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً دو سو سالوں سے ساندل نامی پکوان سے ان کا خاندان جڑا ہے۔ پہلے تو یہ صرف ماہِ مقدس میں ہی تیار کیا جاتا تھا، تاہم ساندل کھانے کے شوقین افراد کی فرمائش اور اصرار کے سبب اب وہ بارہ مہینے اسے بنا کر فروخت کرتے ہیں۔
ساندل فرنی کی جیسی ہوتی ہے، اسے بنانے کے لئے ناریل، دودھ، کھوا اور چاول کا استعمال کیا جاتا ہے، ماہ صیام میں روزہ دار اسے کافی پسند کرتے ہیں۔ خاص طور پر اس ڈش کو میمن اور کوکنی حضرات کچھ زیادہ ہی پسند کرتے ہیں۔ وہ افطار اور سحری میں اس مرغوب پکوان کا خوب مزا لیتے ہیں۔