اردو

urdu

ETV Bharat / state

پابندیوں میں یکم مئی کے بعد توسیع کی جاسکتی ہے: راجیش ٹوپے - etv vbharat urdu

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ہفتے کے روز کہا کہ کورونا وائرس میں ہو رہے اضافے کو دیکھتے ہوئے کورونا انفیکشن پر روک لگانے کے لئے مہاراشٹر میں ’’ بریک دی چین‘‘ مہم کے تحت 15 اپریل سے یکم مئی تک لگنے والے منی لاک ڈاون میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

Sanctions could be extended after May 1
پابندیوں میں یکم مئی کے بعد توسیع کی جاسکتی ہے

By

Published : Apr 17, 2021, 8:46 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مزید کہا کہ شہری پابندیوں کی حمایت کر رہے ہیں مگر مجھے اطلاع ملی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دفعہ 144کی کچھ لوگ خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں۔

ریاست میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

پابندیوں میں یکم مئی کے بعد توسیع کرنے کے متعلق فیصلے کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی اعلان کیا جائے گا۔

وزیرصحت نے کورونا پر قابو پانے کے لئے لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا پر قابو پانا ہے تو ہمیں سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details