اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 1:03 PM IST

ETV Bharat / state

Samriddhi Accident Case سمردھی ہائی وے پر حادثہ، دو آر ٹی او افسران اور ٹرک ڈرائیور گرفتار

سمردھی ہائی وے پر گزشتہ دنوں ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 12 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔اس معاملے میں ویجاپور پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن میں دو ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) اور ایک ٹرک ڈرائیور شامل ہے، ان تینوں پر آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سمردھی ہائی وے پر حادثہ، دو آر ٹی او افسران اور ٹرک ڈرائیور گرفتار
سمردھی ہائی وے پر حادثہ، دو آر ٹی او افسران اور ٹرک ڈرائیور گرفتار

سمردھی ہائی وے پر حادثہ، دو آر ٹی او افسران اور ٹرک ڈرائیور گرفتار

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ناگپور سے ممبئی جانے والے سمرودھی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثے میں اورنگ آباد دہی پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والے تمام لوگوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس حادثے میں ویجا پور پولیس نے ٹیمپو ٹریول میں سفر کرنے والے ایک شخص کی شکایت پر اپنی کارروائی شروع کی تھی

انہوں نے کہاکہ پولیس نے اپنی تفتیش میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں ایک ٹرک ڈرائیور اور دو ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) اہلکار شامل ہیں، اس دوران سمردی ایکسپریس وے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آر ٹی او آفسر ایک ٹرک کو سمرودھی ایکسپریس وے پر روک کر ٹرک ڈرائیور سے بات کر رہا ہے۔ یہ وہی ٹرک ہے جس کے پیچھے سے تیز رفتار ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ٹکر کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔بیس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ویجاپور پولیس نے اس حادثہ میں ایک کیس درج کیا اور دو آر ٹی او افسران اور ایک ٹرک ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور ان کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔سمرودھی ایکسپریس وے حادثے میں دو آر ٹی او افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Samruddhi Mahamarg accident مہاراشٹرا کے سمردھی ہائی وے پر سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک، 17 زخمی اورنگ آباد میں زیرِعلاج

جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم اورنگ آباد ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے صدر دفتر پر پہنچی تو وہاں کے افسران نے اس معاملے پر بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ ان افسران کا کہنا ہے کہ آر ٹی او کمشنر سے آپ اس معاملے میں بات کریے انہیں کچھ بھی کہنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details