اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Talent Award for Samia Farheen: سمیہ فرحین علی مہاراشٹر اردو اکیڈمی نیوٹیلنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد

ایسے پر آشوب دور میں اگر کوئی قدرتی طور پر معذور ہو تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہے وہی جانتا ہے. لیکن معذوروں میں بھی چند ایسے افراد ہوتے ہیں جو اپنی اس اعصابی کمزوری کے سبب احساس کمتری کا شکار نہیں ہوتے ہیں بلکہ اپنے بلند حوصلوں اور عزائم سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیتے ہیں۔ Maharashtra State Urdu Sahitya Academy Award

سمیہ فرحین علی
سمیہ فرحین علی

By

Published : May 2, 2022, 7:48 AM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے تفویض کئے جانے والے سنہ 2019 اور 2020 کے ایوارڈ کیلئے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے چار شخصیتوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے. جس میں سمیہ فرحین علی احمد ادب اطفال نیو ٹیلنٹ ایوارڈ کے لئے نامزد قرار پائیں گی۔ New Talent Award for Samia Farheen

سمیہ فرحین علی

ایسے پر آشوب دور میں اگر کوئی قدرتی طور پر معذور ہو تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہے وہی جانتا ہے. لیکن معذوروں میں بھی چند ایسے افراد ہوتے ہیں جو اپنی اس اعصابی کمزوری کے سبب احساس کمتری کا شکار نہیں ہوتے ہیں بلکہ اپنے بلند حوصلوں اور عزام سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیتے ہیں. Maharashtra State Urdu Sahitya Academy Award


مالیگاؤں کے امن چوک علاقے سے تعلق رکھنے والی بلند حوصلوں کی ملک دونوں پیر سے معذور سمیہ فرحین علی احمد بچوں کی تخلیق کررہی ہیں. سمیہ فرحین شہر کے معروف صعنت کار اقبال سیٹھ بھارت ساڑی والے کی پسرزادی اور گلشن مقادم خانوادے کی نواسی ہے. انہوں نے گریجویشن کی ڈگری آرٹس فیلڈ میں ایم ایس جی کالج سے مکمل کی، بعدازاں سٹیزن کیمپس مالیگاؤں سے تدریسی شعبے کی ڈگری حاصل کی.

اس تعلق سے سمیہ فرحین علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں کہانیاں پڑھنے اور مطالعہ کا شوق تھا اور گھر میں ادبی ماحول ہونے کی وجہ سے انہیں کہانیاں لکھنے میں دلچسپی پیدا ہوئی. گریجویشن کے دوران انہوں نے مختلف کتابوں و رسالوں کی پروف ریڈنگ بھی کی۔ ایک سوال کے جواب میں سمیہ فرحین علی نے بتایا کہ ان کی پہلی کتاب سنہ 2017 میں بعنوان بیٹی ہو تو ایسی رحمانی پبلی کیشن مالیگاؤں کے ذریعے اردو کتاب میلہ میں شائع کی گئی. انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرحوم ڈاکٹر الیاس صدیقی اور سلیم رحمانی کی رہنمائی سے ادب اطفال پر اب تک ان کی پانچ سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

دوران گفتگو سمیہ فرحین نے نیو ٹیلنٹ ایوارڈ کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کے معروف صحافی مختار عدیل کی کوشش کے سبب اس اعزاز کے لیے انہیں منتخب کیا گیا ہے. انہوں نے مستقبل کے عزائم کے تعلق سے کہا کہ وہ ادب اطفال کے موضوع پر لکھ رہی ہیں اور اب موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑوں کے لئے لکھنے کی کوشش کریں گی. انہوں نے طالبات کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر کی مخفی صلاحیتوں کو جاننے کے بعد اس میدان میں محنت کیجئے اگر ناکام ہوئے تو زندگی کا ایک سبق حاصل ہوجائے گا، دوسری صورت میں کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ اس لئے کوشش جاری رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details