اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: سماج وادی پارٹی کے رہنما کا کانگریس پر نشانہ - سیکولرزم کے نام پر یرغمال

سینئررہنما آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ 'کانگریس کے زیر اقتدار بابری مسجد میں مورتیاں رکھی گئیں اور نماز کے لئے پابندی عائد کی گئی اس کے بعد پوجا کے لئے تالا کھلوایا گیا۔'

'کانگریس زیر اقتدار ہوتی تو وہی مندر کی تعمیر کراتی'
'کانگریس زیر اقتدار ہوتی تو وہی مندر کی تعمیر کراتی'

By

Published : Aug 8, 2020, 1:48 PM IST

سماج وادی پارٹی (مہاراشٹر) کے نائب صدر و سینئر رہنما آصف نظام الدین صدیقی نے رام مندر معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس آزادی کے بعد سے ہی سیکولرزم کے نام پر مسلمانوں کو طویل عرصے تک یرغمال بنا کر ان کا ووٹ حاصل کرتی رہی اور فسطائیت کی بنیاد کو مضبوط کر مسلمانوں کا استحصال کرتی رہی، مگر مسلمانوں نے کبھی گلہ شکوہ نہیں کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اجودھیا کے رام مندر کی سنگ بنیاد سے کانگریس کا اصلی فسطائیت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا کہ وہ کس طرح سیکولرازم اور آئین کی دھجیاں اڑا کر فسطائیت کی آبپاشی کرتی رہی ہے۔'

سینئر رہنما آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ 'کانگریس کے زیر اقتدار بابری مسجد میں مورتیاں رکھی گئی و نماز کے لئے پابندی عائد کی گئی اس کے بعد پوجا کے لئے تالا کھلوایا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ذریعہ رام مندر کی سنگ بنیاد رکھی گئی اور وزیر اعظم نرسمہا راوُ کے وقت میں مسجد کو شہید کر دیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج کانگریس زیر اقتدار ہوتی تو وہی مندر کی تعمیر کراتی۔ سیکولر ملک میں مندر کی سنگ بنیاد وزیر اعظم کے ہاتھوں رکھی جا رہی ہے، کیا یہ آئین کے خلاف نہیں ہے؟ رام مندر کی سنگ بنیاد پر کانگریس کے ذریعہ خوشی اظہار و سوامی کے بیان نے کانگریس کے سیکولرزم کی آڑ میں فسطائی چہرے کو بے نقاب کر دیا۔'

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ پر ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کا اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ 'مسلمانوں کو سیاسی طور پر بیدار ہونے کی ضرورت ہے جس سے کانگریس جیسی پارٹیوں کے فریب میں نہ آسکیں۔ اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کانگریس و بی جے پی ایک ہی سکّے کے دو پہلو ہیں۔'

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس جیسی سیکولر پارٹیوں سے ہوشیار رہیں اور وقت پر سیاسی بیداری کا ثبوت پیش کریں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details