ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کے لیے بی ایم سی میں احتجاج کیا اس دوران سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹرز کے ہمراہ ابوعاصم اعظمی نے بھی 'ایس ایم ایس کمپنی بند کرو' کا بینر اٹھا رکھا تھا۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گزشتہ دو دہائی سے ایوان میں آواز بلند کرنے کے بعد بھی ایس ایم ایس کمپنی بند نہیں کی گئی ہے جس سے یہاں کے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ ایوان میں 10 برسوں سے میں اس مسئلہ کو اٹھا رہا ہوں لیکن اس کے باوجود اس پر کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ Abu Asim Azmi Protest in BMC
ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مانخورد شیواجی نگر میں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں لیکن یہاں ڈمپنگ گراؤنڈ سے لے کر ایس ایم ایس کمپنی جہاں جانوروں کا فضلہ تک جلایا جاتا ہے، یہاں ٹی بی سے لے کر دیگر مہلک بیماریوں میں عوام میں مبتلا ہیں۔ سب سے کم عمر 39 برس ہی یہاں کے عوام کی ہیں جو دیگر علاقوں کے اوسطا عمر 65 سے انتہائی کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت ہم نے ایوان میں ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیر ماحولیات نے یہاں کا دورہ کیا اور انہوں نے پایا کہ یہاں ماحول انتہائی پراگندہ ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے اس کے باوجود بھی ایس ایم ایس کمپنی اب تک بند نہیں کی گئی ہے۔ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ 2021 کے آخر تک ایس ایم ایس کمپنی بند کی جائے گی لیکن اب تک اس کی آلودگی علاقہ میں جاری ہے۔