اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک کے ہر انسان کے چہرے پر مسکان لانا سماج وادی پارٹی کا ہدف' - عیدالاضحی پر قربانی کی اجازت

ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے فیس بک آن لائن عوامی جلسہ 'لکش' میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آخری انسان کے چہرے پر مسکان لانا سماج وادی پارٹی کا ہدف ہے۔

'ملک کے آخری انسان کے چہرے پر مسکان لانا سماجوادی پارٹی کا ہدف'
'ملک کے آخری انسان کے چہرے پر مسکان لانا سماجوادی پارٹی کا ہدف'

By

Published : Jun 30, 2021, 7:09 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے فیس بک آن لائن عوامی جلسہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آخری انسان کے چہرے پر مسکان لانا سماج وادی پارٹی کا ہدف ہے۔

انہوں نے عیدالاضحی پر قربانی کی اجازت اور مسلم ریزرورییشن و دیگر مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عید قرباں اور عید الاضحی سے قبل کورونا گائڈ لائن جاری کیا جائے تاکہ جانوروں کی ترسیل اور قربانی کے عمل میں کوئی رخنہ اندازی نہ ہو اور شہر میں جگہ جگہ قربانی کی منظوری کے ساتھ منڈیوں کو اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب پہلے سے ہی کسانوں کی حالت زار ہے جبکہ کسان اس امید پر قربانی کے جانوروں کی پرورش کر تے ہیں تاکہ انہیں قربانی کے موقع پر ان جانوروں سے کچھ آمدنی ہو جائےگی اور وہ اپنا گزر بسر کر سکیں لیکن گزشتہ سال بھی تاجروں اور کسانوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس لیے میری حکومت سے درخواست ہے کہ امسال کورونا وبا کے دوران عیدالاضحی پر جو گائڈ لائن جاری کی جائے، وہ مسلمانوں کیلئے راحت ومراعات سے پُر ہو تاکہ وہ اپنے مذہبی فریضہ کو انجام دے سکیں۔

اس کے علاوہ ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے 5 فیصد ریزروریشن کو بحال رکھا ہے۔ یہ ریزرویشن معاشی اور سماجی بنیادوں پر دیا گیا ہے جبکہ اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور ریزرویشن کا معاملہ سرد خانے میں ہے۔

ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن میں تعلیمی قرض سے لے کر وظیفہ و دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ اعظمی نے وزیر اعظم نریندرمودی طنزیہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا اصول و ضوابط کی ہر کوئی تعمیلات کرتا ہے لیکن جب الیکشن ہوتا ہے تو وزیر اعظم از خود بڑی بڑی ریلیاں منعقد کرتے ہیں اور اس سے خطاب بھی کرتے ہیں وہاں کورونا اصول وضوابط کی دھجیاں اڑائی جاتی ہے لیکن اب جب ہم ہمارے حق کی آواز بلند کر نے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تو اسے منظوری نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: ابو عاصم اعظمی کو ایم آئی ایم جوائن کرنے کی دعوت

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئندہ کارپوریشن الیکشن میں سماجوادی کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ اچھی کارکردگی انجام دے۔ عوام سے میری درخواست ہے کہ وہ کارپوریشن کے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سماجوادی پارٹی امیدوار کو کامیاب بنائیں تاکہ ممبئی شہر کی ہر مسائل کو سماجوادی پارٹی حل کر سکے۔

اس آن لائن میٹینگ میں رکن اسمبلی رئیس شیخ، پردیش نائب صدر اجے یادو اور ممبئی پردیش سربراہ و جنرل سکریٹری معراج صدیقی بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details