اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے والے آج کمبھ میلے پر چپ کیوں ہیں؟' - ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے صدر

رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں لوگ کمبھ میلہ میں بڑی تعداد میں اسنان کر رہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف وزیر داخلہ اور بھارت کے وزیر اعظم لاکھوں کی تعداد میں ریلیاں نکال رہے ہیں اور تقریریں کر رہے ہیں، جہاں نہ تو ماسک پہنا جا رہا ہے اور نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

'تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے والے آج کمبھ میلے پر چپ کیوں ہیں؟'
'تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے والے آج کمبھ میلے پر چپ کیوں ہیں؟'

By

Published : Apr 17, 2021, 7:37 PM IST

مہاراشٹر کے ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمبھ میلے میں دکھائی دینے والی بھیڑ غیر ذمہ دار ہے۔ اس کے بارے میں آج میڈیا کا ایک طبقہ، جو تبلیغی جماعت کو بدنام کر رہا تھا، خاموش ہے۔

'تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے والے آج کمبھ میلے پر چپ کیوں ہیں؟'

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں لوگ کمبھ میلہ میں بڑی تعداد میں اسنان کر رہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف وزیر داخلہ اور ہندوستان کے وزیر اعظم لاکھوں کی تعداد میں ریلیاں نکال رہے ہیں اور تقریریں کر رہے ہیں، جہاں نہ تو ماسک پہنا جا رہا ہے اور نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی میڈیا ان کے اس اقدام پر توجہ نہیں دے رہا ہے، کیا ان سے کورونا نہیں پھیل رہا ہے؟

ابو اعظمی نے میڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب کورونا موجود نہیں تھا، تب تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا لیکن اب اس کا ذمہ دار کونہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details