اورنگ آباد:سماجوادی پارٹی اورنگ آباد یونٹ کی جانب سے ضلع کلکٹر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ یہ دھرنا گجرات حکومت کے فیصلے کے خلاف اور بلقیس بانو کی حمایت میں دیا گیا۔ اس موقع پر بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے گجرات حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اور مودی حکومت کی خاموشی پر نکتہ چینی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی آڑ میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔Samaj Wadi Rally In Favour Of Bilkis Bano In Aurangabad
Samajwadi Party Rally in Favour Of Bilkis Bano بلقیس بانو کیس کی حمایت میں اورنگ آباد میں سماج وادی پارٹی کا دھرنا
اورنگ آباد میں بلقیس بانو کیس میں سماج وادی پارٹی کی شہری یونٹ نے ڈویژنل کمشنر آفس کے باہراحتجاج کیا۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے گجرات حکومت کے فیصلے پر نکتہ چینی کی۔ ڈویژنل کمشنر کو ایک مکتوب بھی دیا اس میں بلقیس بانو کیس میں سزا یافتہ مجرموں کو دوبارہ سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔Samaj Wadi Rally In Favour Of Bilkis Bano
Samaj Wadi Rally In Favour Of Bilkis Bano
سماج وادی پارٹی کی جانب سے مجرمین کی دوبارہ گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی۔ مجرموں سے ہمدردی رکھنے والی حکومتوں پر شدید تنقید بھی کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی حکومت پر بھی نکتہ چینی کی گئی۔ احتجاج کے دوران بلقیس بانو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری نہیں کی گئی تو سماج وادی اورنگ آباد یونٹ کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے سولہ سو سے زائد نئے معاملے