اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھیئٹر آرٹسٹز کے لیے کھانے کا انتظام

ملک میں کوروناوائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں سلمان خان مسلسل ضرورتمندوں کی امداد کررہے ہیں، اب انہوں نے ایک نئے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

تھیئٹر آرٹسٹز  کے لیے کھانے کا انتظام
تھیئٹر آرٹسٹز کے لیے کھانے کا انتظام

By

Published : Jun 2, 2020, 10:41 PM IST

بالی وڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان تھیئٹر فنکاروں کے لیے کھانے کا انتظام کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن میں سلمان خان مسلسل ضرورتمندوں کی مددکررہے ہیں۔

بالی وڈ کے یومیہ مزدوروں کی مدد کرنے کے بعد اب سلمان ممبئی کے تھیئٹر میں کام کرنے والے فنکاروں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کررہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی سلمان اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کے گاؤں والوں کی مدد میں مصروف رہے ہیں اور اب انہوں نے ممبئی کے تھیئٹر آرٹسٹ کے لیے کھانے پینے کا انتظام شروع کردیا ہے۔

تھیئٹر آرٹسٹز کے لیے کھانے کا انتظام

سلمان نے اپنے فوڈ ڈونیشن ڈرائیو کا نام 'بیئنگ ہنگری' رکھا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا سے بھرے ٹرک لوگوں کے درمیان کھانا بانٹ رہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اتوار 31 مئی کو سلمان خان نے کھانے سے بھرے دو ٹرک پریل کے دامودر ناٹیہ گرہ اور دادر کے شری شیواجی مندر ناٹیہ گرہ میں بھیجے تھے، تاکہ وہاں کام کرنے والے لوگوں کے لیے کھانے کا انتظام ہوسکے۔

واضح رہے کہ سلمان پچھلے کئی دنوں سے اپنے پنویل فارم ہاؤس میں مقیم ہیں، وہ پنویل کے آس پاس کے دیہاتوں میں بھی لوگوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انہوں نے ممبئی پولیس محکمے میں سینیٹائزر بھی عطیہ کیے تھے۔ اس سے قبل سلمان فلم انڈسٹری کے ہزاروں یومیہ مزدوروں کے کھاتوں میں رقم بھی منتقل کرچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details