اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کاریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں تزئین کاری کا کام شرڈی سائی سنستھان ٹرسٹ نے کیا ہے۔ جس میں 3 ٹیسلا کمپنی کی ایم آر آئی مشین لگائی گئی ہے۔ ایم آر آئی مشین کی سہولت ہونے کے بعد اب روزانہ بیس سے پچیس مریضوں کا ایم آر آئی کیا جا رہا ہے۔ Saibaba Sansthan Trust Donates MIR Machine
ہسپتال کی ڈین ڈاکٹر ورشا روٹے نے بتایا کہ اس سے قبل ہسپتال میں ایم آر آئی مشین 10 سال پرانی تھی جسے چلانا بہت مشکل تھا اُسی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کو ایم آر آئی کرنے کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔Saibaba Sansthan Trust
سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی کے لیے آئی ایک خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر نے ریڑھ کی ہڈی اور گردن کا ایم آر آئی کرنے کے لیے کہا تھا جس کے بعد پتہ چلا کہ سرکاری ہسپتال میں کم پیسوں میں ایم آر آئی کروایا جارہا ہے، تو سرکاری ہسپتال پہنچی مجھے یہاں 3 دن بعد ہی ایم آر آئی کی تاریخ ملی ہے، وہیں اس ہسپتال میں اب پرائیوٹ ہسپتال جیسی سہولیات مل رہی ہے۔ Donates MIR Machine To Aurangabad Govt Hospital