اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sadbhavana Manch سدبھاؤنا منچ کی ریلی کا مدارس کے طلباء ننے کیا استقبال

مالیگاؤں کی معروف شاہراہ آگرہ روڈ تاج ہوٹل کے پاس جمعیت علماء( سیلمانی چوک) کی جانب سے سدبھاؤنامنچ کے تحت آگرہ سے رائے گڑھ جانے والی ریلی کا مدارس کے طلباء وعلماء نے پھولوں سے استقبال کرتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد وانسانیت کے پیغام کوعام کیا۔ sadvawana manch organise peace rally

advawana manch organise peace rally
advawana manch organise peace rally

By

Published : Aug 25, 2022, 12:19 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہرمالیگاؤں کی معروف شاہراہ آگرہ روڈ تاج ہوٹل کے پاس جمعیت علماء( سیلمانی چوک) کی جانب سے سدبھاؤنامنچ کے تحت آگرہ سے رائے گڑھ جانے والی ریلی کا مدارس کے طلباء وعلماء كے ساتھ ساتھ عام لوگوں نےبھی پھولوں سے استقبال کرتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیا۔ Sadbhavana Manch organise peace rally in malegaon maharashtra

sadvawana manch organise peace rally


اس تعلق سے جمعیت علماء (سیلمانی چوک) کے رکن ناصر جمال نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج ہی کے دن شیواجی مہاراج آگرہ سے اورنگ زیب کی جیل سے رہا ہوکر رائے گڑھ پہنچے تھے۔اسی مناسبت سے آگرہ سے رائے گڑھ کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔ جس کا جمعیت علماء (سیلمانی چوک) اور لوک سیوا تنظیم کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

advawana manch organise peace rally
وہیں اس دوران مذکورہ ریلی کے ذمہ دار وجئے نامی شخص نے بتایا کہ ان کی ریلی کا یہ 8 واں دن جو مالیگاؤں سے گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاؤں کے مسلمانوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہندو مسلم اتحاد کی ایک انوکھی مثال قائم کی گئی۔
advawana manch organise peace rally

یہ بھی پڑھیں:Covid Cases in Mumbai مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 1943 نئے معاملے، پانچ اموات


اس موقع پر موجود لوک سیوا تنظیم کے صدر اعجاز سر نے ملک کی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا صحیح اور غیر جانبداری طریقے سے اپنے کام کو انجام دے تو اس ملک سے نفرت کی آگ آج ہی بجھ جائے گی۔ اور جب کل تاریخ لکھی جائے گی تو مسلمانوں کا نام آگ لگنے والوں میں سے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں لکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details