اردو

urdu

ETV Bharat / state

وازے نے دھمکی آمیز خط رکھنے کا اعتراف کیا: ذرائع

معروف صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ انٹیلیا کے باہر ایک اسکارپیو کار سے جلیٹن کی چھڑیاں اور ایک دھمکی آمیز خط برآمد ہوا تھا۔ یہ کار اور خط 25 فروری کو ملا تھا جس کے بعد سے اس معاملے میں نت نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔

Sachin waze confesses to placing a threatening letter in Scorpio- NIA source
دھمکی آمیز خط میں نے ہی رکھا تھا، وازے کا اے این آئی سے اعتراف: ذرائع

By

Published : Mar 25, 2021, 10:42 AM IST

سابق پولیس افسر سچن وازے نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دھمکی آمیز خط مکیش امبانی کے گھر کے باہر ملنے والی اسکارپیو کار میں رکھا تھا۔

این آئی اے ذرائع نے جانکاری دی کہ منسکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں گرفتار ممبئی پولیس کے سابق افسر سچن وازے نے اسکارپیو میں دھمکی آمیز خط رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

وہیں اسکارپیو کے مالک منسکھ ہیرین کی مشکوک حالت میں موت کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ منسکھ ہیرین کی لاش تھانہ کے قریب ممبرا سے ملی تھی۔

ساتھ ہی سچن وازے کو کرائم برانچ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

دوران تفتیش یہ معلوم ہوا ہے کہ منسکھ ہیرین اور سچن وازے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور یہ شبہ ہے کہ سچن وازے نے ہی اس کا قتل کیا ہو۔

وازے سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں انٹیلیا کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وازے کو 25 مارچ تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ این آئی اے نے سابق پولیس افسر سچن وازے پر یو اے پی اے (غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ) کا اطلاق کیا ہے۔

این آئی اے نے باقاعدہ طور پر خصوصی عدالت میں درخواست داخل کی اور سچن وازے کا ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اس پر یو اے پی اے لگادیا۔ این آئی اے اب سچن وازے کے ریمانڈ میں توسیع کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details