سچن پائیلٹ نے راجستھان کے جودھ میں کہا کہ مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے تعطل برقرار ہے۔جب مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت بنی تھی تب 3 دن گزرنے پر بی جے پی نے کہرام مچادیا تھا۔پندرہ دن بعد بھی وہاں حکومت نہیں بن پارہی ہے۔ بی جے پی کو اس کا جواب دینا چاہیے۔
'پندرہ دن ہوگئےحکومت کیوں نہیں بن سکی' - مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے تعطل برقرار
راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائیلٹ نے بی جے پی پر نکتہ چینی کی۔
'پندرہ دن ہوگئےحکومت کیوں نہیں بن سکی'
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے کا نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ جس میں بی جے پی نے 105 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ شیوسینا 56، کانگریس 44 اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کو 54 سیٹوں پر کامیابی ملی۔