اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rumours Swirl Over Theft of Kids بچہ چوری کی افواہوں پر عوام دھیان نا دیں، اورنگ آباد دہی ایس پی

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پچھلے پندرہ دنوں سے بچہ چوری کی افواہوں کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے اورنگ آباد دہی علاقوں میں بے قصور تین لوگوں کی عوام نے پیٹائی کردی۔ ان سارے واقعات کو لیکر اورنگ آباد دہی پولیس کے ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص کو ہجوم تشدد کا شکار نہ بنائیں کیونکہ پولیس کی تصدیق میں یہ پتا چلا ہے کہ مہاراشٹر بھر میں بچہ چوری گینگ نہیں ہے ۔ Rumours swirl over theft of kids In Aurangabad

اورنگ آباد دہی ایس پی
اورنگ آباد دہی ایس پی

By

Published : Oct 8, 2022, 3:43 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں گزشتہ کچھ دنوں سے بچوں کے اغوا کا بازار گرم ہے، نہ صرف یہ واقعہ پیش آیا بلکہ پولیس کو تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پورے مہاراشٹر میں کہیں بھی سرگرم نہیں ہے۔ لہذا اورنگ آباد ضلع کے لوگوں کو بچوں کے اغوا کی کسی بھی افواہ پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔ یہ اپیل اورنگ آباد دیہی پولیس کے ایس پی منیش کلوانیہ نے کی ہے۔

بچہ چوری کی افواہوں پر عوام دھیان نا دیں، اورنگ آباد دہی ایس پی

ایس پی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بچوں کے اغوا کی مسلسل افواہوں کے درمیان لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں اور ناہی ہجومی تشدد کے واقعے کو انجام دیں ورنہ ہم ان لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ police issue clarification of Rumours

ایس پی کلوانیہ نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 20 ستمبر کو ضلع کے سلوڈ دیہی تھانہ علاقہ کے پلسی گاؤں میں واقع اسکول سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملی تھی اس اطلاع پر پولیس نے پورے ضلع میں ناکہ بندی کر دی اور تفتیش کے بعد میں پتہ چلا کہ شہریوں کی جانب سے بچوں کے اغوا ہونے کی دی گئی معلومات افواہ ہے۔ police issue clarification of Rumours

اورنگ آباد ضلع کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ایس پی منیش کلوانیا نے کہا کہ وہ بچوں کے اغوا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں جو ضلع بھر میں گزشتہ پندرہ دن سے جاری ہے۔ اگر کوئی انجان شخص نظر آئے تو فوری طور پر 112 ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں اور پولیس کو اطلاع دیں، پولیس اس معاملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ایس پی نے بار بار واضح کیا کہ اورنگ آباد سمیت مہاراشٹر میں کہیں بھی بچوں کو اغوا کرنے والا کوئی گینگ نہیں ہے، بغیر کسی وجہ کے بچے کو اغوا کرنے کے شبہ میں کسی بھی شخص کی پٹائی کرنا بالکل غلط ہے۔ Rumours swirl over theft of kids In Aurangabad

یہ بھی پڑھیں : Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details