ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی شہر میں اب تک ممبئی پولیس ہی ممبئی کا سر براہ ہوا کرتا تھا لیکن اب اسپیشل سی پی( یعنی خصوصی پولیس کمشنر) کا عہدہ تشکیل دینے پر بھی مہاراشٹر سر کار غور وخوص کر رہی ہے لیکن اب تک اس کی باضابطہ طو رپر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ ممبئی میں اسپیشل سی پی کی تقرری ہوگی۔Rumours Spark Mumbai Police Will Get First Ever Special Commissioner Soon
اسپیشل سی پی عہدہ کرناٹک, دلی اور دیگر صوبوں میں ہیں لیکن ممبئی میں پولیس کمشنر کے علاوہ کوئی خصوصی کمشنر کے عہدہ کی گنجائش نہیں ہے۔ دلی سرکار مرکز کے زیر نگرانی آتی ہے ۔
اس لئے یہاں اسپیشل سی پی ہے جبکہ مہاراشٹر سرکار خودمختار ہے۔ وہ اپنے فیصلے لے سکتی ہے۔ اسپیشل سی پی کی تقرری پر زیر غور ہے۔یہ الگ بات ہے کہ اب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اسپیشل سی پی کی تقرری کے بعد ممبئی پولیس کے اختیارات میں محدود ہونا لازمی ہے جبکہ ممبئی پولیس ایک ایسا آئینی عہدہ ہے جو تمام آئی پی ایس افسران کو ممبئی پولیس کمشنر بننے پر مائل کرتا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر بننا ہر ایک افسر کیلئے باعث افخر ہوتا ہے۔ ممبئی شہر ملک کی اقتصادی راجدھانی بھی ہے۔ ممبئی کا طرز زندگی تمام آئی پی ایس اور سنیئر ترین افسران کو اپنی جانب راغب کرتاہے۔
مزید پڑھیں:Devendra Fadnavis on Love Jihad Law مہاراشٹر حکومت لو جہاد قوانین کا مطالعہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ لے گی
ممبئی پولیس کمشنر بننے کا عمل انتہائی مشکل پہلے یہ عہدہ پر تقرری کیلئے ایڈیشنل ڈی جی کے سطح کے افسر کو مقرر کیا جاسکتا تھا لیکن سرکار نے اس کے گریڈ میں توسیع کر کے اسے ڈی جی پی کے سطح کے افسرکے قابل تشکیل دے دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں اس عہدہ کی حصولیابی میں تگ و دود اور جہد مسلسل بھی ہوتی ہے۔ آئی پی ایس افسران میں لابنگ سے لے کر سرکار اپنے من پسند افسران میں سے کسی ایک پر نظر عنایت کر تی ہے جس کے بعد وہ ممبئی کا پولیس کمشنر مقرر ہوتا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر کا عہدہ تفویض کئے جانے کا عمل انتہائی مشکل ہوتا ہے اس میں سرکار سے لے کر وزراء اور سیاستدانوں کی پسند نا پسند بھی شامل ہوتی ہے اسپRumours Spark Mumbai Police Will Get First Ever Special Commissioner Soon