ناگپور:ملک میں اس وقت ایک خاص جماعت مسجدوں کو مندر بتا کر حالات کشدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ روزانہ ملک کے گوشے سے ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ فلاں جگہ شدت پسند جماعتوں نے مسجد کے سامنے پہنچ کر ہنگامہ کیا۔ اترپردیش کے بنارس میں موجود گیان واپی مسجد کا معاملہ ان دنوں کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس معاملے پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں سنگھ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آر ایس ایس مندروں کو لے کر کوئی تحریک نہیں چلانے والی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی تقریر کے دوران رام مندر تحریک کا بھی ذکر کیا RSS chief Mohan Bhagwat on Gyanvapi mosque row۔
سنگھ سربراہ موہن بھاگوت نے گیانواپی تنازعہ پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے رام مندر تحریک میں ضرور حصہ لیا تھا۔ اس سے کوئی انکار نہیں کر رہا۔ سنگھ نے اپنے اصول کے خلاف جا کر اس تحریک میں حصہ لیا۔ لیکن اب سنگھ مستقبل میں کسی مندر تحریک میں شامل نہیں ہونے والا ہے۔