آر ایس ایس کی میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی حصہ لیں گے۔
سنگھ کے کل ہند پرچار پرمکھ سنیل آمبیکر نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی اس میٹنگ کا اہتمام چھوٹے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔
سنیل آمبیکر نے کہا کہ ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی چھوٹی عمومی غیر رسمی رابطہ میٹنگ تین اور چار ستمبر 2021کو ہورہی ہے۔ ویسے ہر سال ستمبر میں ایک وسیع اجلاس ہوتا ہے لیکن کورونا کی صورتحال میں پچھلی بار چھوٹی میٹنگ ہوئی تھی اور اس سال بھی چھوٹی میٹنگ ہی ہورہی ہے۔