گذشتہ دو روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے عرفان شاہ بیابانی کا کہنا ہے کہ مالکانہ حقوق کے معاملے میں سیشن کورٹ اور بامبے ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلے سنائے ہیں تاہم یہ فیصلے محض کاغذ تک ہی محدود ہیں'۔
عرس منانے کی اجازت کے لیے غیر معینہ بھوک ہڑتال
اورنگ آباد میں واقع حضرت بنے میاں درگاہ کے مالکانہ حقوق اور عرس منانے کی اجازت جیسے مطالبات کی یکسوئی کے لیے عرفان شاہ بیابانی نامی شخص نے ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
عرس منانے کی اجازت کے لیے غیر معینہ بھوک ہڑتال
انہوں نے مزید کہا کہ ' وقف بورڈ نے درگاہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے لیکن جن کے خلاف عدالت کا فیصلہ صادر ہوا ہے وہ اب تک درگاہ پر قابض ہیں'۔
عرفان بیابانی نے درگاہ میں عرس کی اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔