مہاراشٹر کے جالنہ میں مختلف مقامات سے 'مُوروم' مٹی کی غیر قانونی کھدائی (illegal mining of soil) کرنے اور جالنہ سے ہوکر جانے والی ممبئی۔ ناگپور ایکسپریس وے کی تعمیر میں ان کا استعمال کرنے کے الزام میں ایک نجی کمپنی کو 77 کروڑ روپیے کا جرمانہ ( RS 77 crore fine) عائد کیا ہے۔
ایک عہدیدار نے اس کے بارے میں بتایا کہ یہاں 'مُوروم' مٹی کی ایک قسم ہے جو سڑک کی تعمیر میں استعمال کی جاتی ہے۔
عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ حالیہ تحقیقات کے دوران محکمہ محصولات کی ٹیم کو معلوم ہوا کہ یہاں جامواڑی، گونڈےگاؤں، ورود، نندا پور، سری کرشنا نگر اور تھار کے علاقوں میں غیر قانونی کھدائی کی گئی ہے۔