ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے عملے کے جوان نے دادر ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔
ممبئی: آر پی ایف جوان نے خاتون کا تحفظ کیا - آر پی ایف کے ایک جوان
خاتون چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کے دوران گر گئی۔ تاہم عین موقع پر آر پی ایف کے ایک جوان نے اسے ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا۔
ممبئی: آر پی ایف جوان نے خاتون کا تحفظ کیا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہیکہ خاتون چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کے دوران گر گئی۔ تاہم عین موقع پر آر پی ایف کے ایک جوان نے اسے ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا۔
آر پی ایف جوان کمار نے مستعدی دکھاتے ہوئے خاتون کو پکڑ کر اسے پیچھے ڈھکیل دیا۔ اس طرح دادر ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا خطرہ ہونے سے ٹل گیا۔