ممبئی: کچھ دن پہلے بھتیجے اجیت پوار نے اپنے چچا شرد پوار سے بغاوت کرتے ہوئے بی جے پی سے ہاتھ ملا لیا تھا اب اجیت پوار ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔ دوسری طرف اجیت پوار کے بھتیجے روہت پوار کو ودھان بھون میں دھرنے پر بیٹھ گئے جس سے اجیت پوار ناراض ہو گئے۔
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ جب متعلقہ وزیر نے روہت پوار کے خط کا مناسب جواب دیا ہے تو ایک عوامی نمائندے کے لیے اس طرح دھرنا دینا صحیح نہیں ہے۔ روہت پوار احمد نگر ضلع میں واقع اپنے حلقہ انتخاب کرجت جمکھیڈ میں انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطالبے کو لے کر دھرنے پر بیٹھے تھے۔ این سی پی کے رکن اسمبلی اور شرد پوار کے قریبی انیل دیشمکھ نے اسمبلی میں روہت پوار کے احتجاج کا معاملہ اٹھایا۔ دیشمکھ نے ایوان میں کہا کہ روہت پوار صنعتی ترقی کے لیے اپنے حلقہ میں ایک جگہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔