ورلی(ممبئی) کے پوددار ہاسپٹل میں ریموٹ سے کام کرنے والی ایک ٹرالی کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کو ان کی ضرورت کی چیزیں پہنچائی جا رہی ہے۔
گولر نامی یہ روبوٹک ٹرالی مریضوں تک دوائیاں، کھانا اور پانی پہنچانے لیے کی جا رہی ہے۔

اس بابت ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 'ہسپتال اسٹاف کو کورونا انفکشن سے بچانے کے لیے اس روبوٹک ٹرالی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
گولر روبوٹک ٹرالی کی ویڈیو مہاراشٹر وزیراعلیٰ کے دفتر(سی ایم او) کے ٹویٹر ہینڈل سے بھی شیئر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے بھی زائد ہے اور دن بدن یہ بڑھتی جا رہی ہے جس کے سبب ہسپتال انتطامیہ نے اپنے اسٹاف کی حفاظت کے لیے اس روبوٹک ٹرالی کا سہارا لیا ہے تا کہ ہسپتال عملہ کسی بھی طرح کے انفکشن سے محفوظ رہے۔