پی این گڈگل اینڈ سنز کے چیف فنانشل آفیسر، آدتیہ امیت مودک نے گذشتہ ماہ ہونے والے سائبر جرائم کے سلسلے میں سنگھ گد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
موڈک نے اپنی شکایت میں کہا کہ ’’بینک آف مہاراشٹر کی مختلف شاخوں میں ہمارے 12 بینک اکاؤنٹ ہیں اور ہم آن لائن اپلیکیشن مہا سیکیور ایپ سے لین دین کرتے ہیں۔
دکان سے حاصل ہونے والی تمام رقم اس ایپ سے روزانہ منتقل کی جاتی ہے۔ جب ہم اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو، ایسا نہیں ہوا جس کے بعد ہم بینک گئے۔