اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: درناک حادثہ میں بزرگ کی موت - سماجی کارکن

اینڈیگو سی ایس کی زبردست ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بزرگ کی جائے حادثہ پر موت ہو گئی۔

By

Published : Apr 14, 2021, 1:32 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع چالیس گاؤں روڈ پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ اس میں ایک بزرگ شخص کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق متوفی بھنگار کا کاروبار کرتے تھے اور اسی سلسلے میں شہر کے اطراف میں واقع مختلف دیہاتوں سے بھنگار جمع کرنے کے لیے جارہے تھے۔

اسی دوران چالیس گاؤں پھاٹا کے قریب ایک تیز رفتار اینڈیگو سی ایس نے ان کی موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماری جس کے سبب بزرگ جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثہ کے بعد متوفی کے جیب سے برآمد ہونے والے آدھار کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت ستار محمد صابر عمر (55) سالہ ساکن عائشہ نگر کے طور پر کی گئی۔

ان کے موبائل سے اہل خانہ کو فون کرکے حادثہ کی اطلاع دی گئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ سول اسپتال پہنچے۔

سماجی کارکن شیخ شفیق نے کہا کہ لاش کو ایمبولینس کے ذریعہ سول ہسپتال لایا گیا۔پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی کاروایاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details