اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی : سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی - maha accident news

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی پاورول شاہراہ پر موٹر سائیکل اور آٹو رکشا کے درمیان تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بھیونڈی : سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی
بھیونڈی : سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی

By

Published : Dec 8, 2019, 5:07 AM IST

اس حادثے میں زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ایک شخص کو تھانے کے پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے بھیونڈی پولیس معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔

بھیونڈی : سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی کے مضافات میں واقع لکھیولی گاؤں میں رہائش پذیر ادیش پوار 20 سنیچر کی شام موٹر سائیکل سے بھیونڈی آرہا تھا اسی درمیان بھیونڈی پاورول شاہراہ پر تیز-رفتار آٹو رکشا سے ٹکر ہوگئی جس میں آٹو ڈرائیور جناردن پاٹل 52، چندرکلا رسال 40 اور کرن پاٹل 12 برس نامی طالبہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

فوری علاج کے دوران معلوم ہواکہ کرن پاٹل کا پیر فریکچر ہوگیا ہے اور اسے بے ہوشی کی حالت میں تھانے کے نجی ہسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے اطلاع موصول ہوتے ہی نظام پورہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر کے معائنہ کرتے ہوئے معاملہ درج کر تفتیش شروع کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details