اطلاع کے مطابق 'ممبئی-ناسک' شاہراہ پر واقع بھیونڈی مانکولی میں 'مینی پنجاب' نامی ہوٹل کے سامنے تیز رفتار مال بردار ٹرک کی زوردار ٹکر سے سائیکل سوار مزدور کی جائے حادثہ پر موت ہو گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق راجکمار کلپناتھ پال (44برس) 'رہائشی کامت گھر بھیونڈی' نامی مزدور ویر ہاوس میں کام کرکے دیر رات گھر جارہا تھا اسی درمیان تیز رفتار سے آنے والے ٹرک نے اسے پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔ گاڑی کا نمبر MH-O5 AM 2359 بتایا جا رہا ہے۔
مذکورہ سڑک حادثے میں راج کمار کے سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔