اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیزرفتار بی ایم ڈبلیو کنویں میں گری، 2 افراد ہلاک - تین نوجوان شدید زخمی

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کچھ نوجوان دولت آباد قلعے کے قریب نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے گئے تھے۔

تیزرفتار بی ایم ڈبلیو کنویں میں گری، 2 افراد ہلاک
تیزرفتار بی ایم ڈبلیو کنویں میں گری، 2 افراد ہلاک

By

Published : Jan 2, 2020, 10:48 AM IST

جشن منا کر پانچ دوست بی ایم ڈبلیو کار سے دیر رات گھر لوٹ رہے تھے۔ کار ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھو دیا اور کار سڑک کے قریب کنویں میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس انسپکٹر راجشری ایڈے اور پولیس اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے اور کرین کی مدد سے پانچوں نوجوانوں اور ان کی کار کو کنویں سے نکالا گیا۔

تیزرفتار بی ایم ڈبلیو کنویں میں گری، 2 افراد ہلاک

اس واقعے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے ان تینوں کو اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details