اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم سی اے میں فرضی رکنیت کا معاملہ: ریاض بھاٹی گرفتار - Mca case

ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ انسداد رشوت ستانی نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت فرضی طریقے سے حاصل کرنے کے الزام میں ریاض بھاٹی کو ورسوا علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاض بھاٹی

By

Published : Jul 6, 2019, 7:46 PM IST


ممبئی پولیس کے ڈی سی پی دتا نلاوڈے نے معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ 'ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت کے لیے بھاٹی نے کچھ دستاویز جمع کیے تھے لیکن دستاویزات کی جانچ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ دستاویزات فرضی ہیں'۔

خیال رہے کہ ریاض بھاٹی نے ولسن کالج کے سفارشتی خط میں رد و بدل کرکے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت دھوکے سے حاصل کی تھی۔

ایم سی اے کی فرضی رکنیت معاملہ: ریاض بھاٹی گرفتار

ولسن کالج انتظامیہ کو جب اس بات کا انکشاف ہوا تو انہوں نے ریاض بھاٹی کے خلاف ممبئی کے گانو دیوی پولیس تھانے میں دھوکہ دہی کے دفعات کے تحت معاملہ درج کرایا۔

بھاٹی کو پولیس نے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں 8 جولائی تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔

اس رکنیت کی وجہ سے بھاٹی نہ صرف بیرون ممالک میں سفر کر چکے ہیں بلکہ کھیل سے متعلق کئی پروگرام میں بھی بطور ایم سی اے رکن شامل بھی ہو ئے ہیں۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بھاٹی نے ملاڈ میں ایک شخص کو گھر فروخت کرنے کے نام پر پیسے اینٹھے بلکہ اسے بھی فرضی دستاویزوں کی بنیاد پر 18 لاکھ روپے کا چونا لگایا۔ اس معاملے میں بھی ملاڈ پولیس تھانے میں دھوکہ دہی کرنے کا معاملہ درج کیا جا چکا ہے۔

ممبئی پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بھاٹی مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل رہا ہے اور اس کے مراسم جرائم پیشہ ور افراد سے رہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Mca case

ABOUT THE AUTHOR

...view details