رتیش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ سب کے آشیرواد کی ضرورت ہے.
شیواجی مہاراج پر فلم بنائیں گے رتیش دیش مکھ - رتیش دیش مکھ نے چھترپتی شیواجی مہاراج پر فلم بنانے کا اعلان
بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے چھترپتی شیواجی مہاراج پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے بالی ووڈ میں کافی وقت سے بحث چل رہی تھی کہ رتیش، چھترپتی شیواجی مہاراج پر فلم پلان کر رہے ہیں۔
شیواجی مہاراج پر فلم بنائیں گے رتیش دیش مکھ
شیواجی کی اس فلم کے ساتھ اجے-اتل بھی جڑے ہوئے ہیں. یہ فلم پین انڈیا کی جانب سے 2021 میں ریلیز کی جائے گی.
شیواجی کا کردار کون نبھائے گا، اس کے بارے میں ابھی نہیں کہا گیا ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ رتیش ہی شیواجی کا رول ادا کریں گے. اس فلم کو مراٹھی اور ہندی میں بنایا جائے گا۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 11:16 PM IST