اردو

urdu

By

Published : Apr 24, 2021, 12:57 PM IST

ETV Bharat / state

رتیش دیش مکھ نے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی

رتیش دیش مکھ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رتیش دیش مکھ نے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی
رتیش دیش مکھ نے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی

ہندی فلموں کے مشہور اداکار رتیش دیش مکھ نے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران رتیش دیش مکھ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہن کر ہی گھر سے باہر جائیں اور اپنا خیال رکھیں۔

رتیش دیش مکھ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس میں وہ اپنے مداحوں سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

رتیش دیش مکھ ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’’ماسک پہنو اور صحیح طریقے سے پہنو‘‘۔ رتیش دیشمکھ کی ویڈیو میں ’کر ہر میدان فتحُ‘ گانا بھی چل رہا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ایک پیغام آتا ہے کہ اپنا خیال رکھیں، کورونا وبا کی دوسری لہر کافی خوفناک ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details