ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ریا کے علاوہ ان کے بھائی شووک چکورتی کو بھی سانتا کروز کے کلینا میں واقع ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس بلایا۔
ریا سے سی بی آئی نے تیسرے دن بھی پوچھ گچھ کی اس سے قبل سنیچر کے روز بھی خصوصی تفتیشی ٹیم نے ریا سے اس معاملے میں سات گھنٹوں سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔
سوشانت کی موت کے معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے سی بی آئی کی خصوصی ٹیم دہلی سے آئی ہے جو ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس میں مقیم ہے۔
ریا پر سوشانت کو خود کشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ 14 جون کو سوشانت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ سوشانت کی موت کے معاملے میں 27 اگست کو اس وقت ایک نیا موڑ آگیا تھا، جب واٹس ایپ پر ریا اور دوسرے لوگوں کے درمیان ہوئی بات چیت کے کچھ حصے میڈیا میں سامنے آ گئے تھے۔ اس بات چیت میں مبینہ طور پر منشیات کا ذکر کیا گیا تھا۔
ریا سے سی بی آئی نے تیسرے دن بھی پوچھ گچھ کی مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے سنیچر کے روز کہا تھا کہ انہیں سوشانت معاملے میں منشیات کے مبینہ کاروبار کی تحقیقات کے لیے کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں جس کو وہ سی بی آئی کو سونپ دیں گے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک سہ رکنی ٹیم دہلی سے ممبئی گئی ہے جو اس معاملے میں منشیات کے متعلق جانچ کرے گی۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی ریا کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔