اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں این سی بی نے منشیات کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریا کے بھائی شووک چکرورتی کو گرفتار کرلیا ہے۔ سموئل مرنڈا کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ریا چکرورتی کے بھائی شووک گرفتار - سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں مبینہ طور پر منشیات کے استعمال سے متعلق تحقیقات
نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا نے کہا تھا کہ شووک چکرورتی کو جلد ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ ریا چکرورتی کا بھائی شووک آج صبح سے ہی زیر حراست تھا اور کچھ دیر پہلے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ریا چکرورتی کے بھائی شوویک گرفتار
اس سے قبل این سی بی نے کہا تھا کہ آج کوئی گرفتاری نہیں ہوگی۔ لیکن دیر شام این سی بی نے طویل تفتیش کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ جمعہ کی صبح این سی بی نے اس سے قبل اس کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور وہ شووک چکرورتی کو پوچھ تاچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ممبئی کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم این ایس کا انتباہ
سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں مبینہ طور پر منشیات کے استعمال سے متعلق تحقیقات کے لیے نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ریا چکرورتی اور سموئل مرنڈا کے گھروں پر چھاپہ ماری کی۔