اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریا چکرورتی پہنچی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر، پوچھ گچھ جاری - Rhea Chakraborty

اداکارہ ریا چکرورتی آج پوچھ تاچھ کے تیسرے روز ممبئی میں واقع نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر پہنچیں۔

Rhea Chakraborty arrives at NCB office for the third day
ریا چکرورتی پہنچی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر، پوچھ گچھ جاری

By

Published : Sep 8, 2020, 1:47 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں منشیات کا لنک جڑنے کے بعد گذشتہ روز ریا چکرورتی سے 8 گھنٹے طویل پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے کم از کم دو ٹیموں نے منشیات کے سلسلہ میں مختلف پہلوؤ پر اداکارہ سے پوچھ گچھ کی۔

ریا چکرورتی پہنچی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر، پوچھ گچھ جاری

ذرائع کے مطابق ریا چکرورتی نے این سی بی کے عہدیداروں کو بتایا کہ وہ سمول میرانڈا کو جانتی ہے جس نے 17 مارچ کو زید سے ڈرگ خریدا تھا۔

اس کے علاوہ ریا چکرورتی نے یہ بھی اعتراف کرلیا ہے کہ اپنے بھائی شوک چکرورتی کے ساتھ وہ بھی منشیات فروش زید سے رابطہ میں تھیں۔

گذشتہ اتوار کو ریا چکرورتی پہلی بار این سی بی کے روبرو پیش ہوئی تھیں جبکہ اس روز چھ گھنٹوں تک اداکارہ سے منشیات سے متعلق الزامات کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی گی تھی۔

واضح رہے کہ ریا کے بھائی شوک چکرورتی، سشانت کے منیجر سیموئل مرانڈا اور گھریلو ملازم دیش ساونت کو منشیات کی خریداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں 9 ستمبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا، توقع ہے کہ بہت جلد ان تمام کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details